الیکشن میں شکست کے بعد اہم ترین سیاسی رہنماؤں ایک اور بڑا جھٹکا۔۔۔ حکومتی ادارے کی جانب سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق پارلیمنٹیرینز سے رہائشں گاہیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی

کو خط لکھ دیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق پارلیمنٹیرینز کو رضاکارانہ طور رہائشیں خالی کرنے کا کہا گیا،کچھ پارلیمنٹیرینز نے رہائشیں خالی نہیں کیں ۔ آج جمعہ کے روز رہائشیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, آپریشن کے دوران وفاقی پولیس اور مجسٹریٹ کی خدمات مہیا کی جائیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نواز شریف کے خلاف مقدمے پھر شروع، پیر کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا،احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقررکردی گئی، واجد ضیا کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق احتساب کورٹ نمبر 2 نےالعزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 13 اگست کو مقرر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کرنیکا حکم دیا ہے جبکہ استغاثہ کے مرکزی گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے، جمعرات کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، فاضل جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا زیرسماعت ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟

مظفر عباسی نے آگاہ کیا العزیزیہ اسٹیل ملز میں واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے دونوں ریفرنسز میں تین ملزمان ہیں، نوازشریف کیخلاف کارروائی چل رہی ہےجبکہ انکے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے،فاضل جج نے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش کرنیکا حکم دیدیا دوسری جانب استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء کو بھی پیر کو پیش ہونیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

ہ بھی پڑھیں: بس چند دنوں کی بات ہے پھر لندن فلیٹس کی چابی حکومت پاکستان کے پاس ہو گی اور انہیں بیچ کر حاصل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا جائے گا ۔۔۔۔یہ دعویٰ ٹرک کی بتی کے سوا کچھ بھی نہیں کیونکہ ۔۔۔۔۔نامور کالم نگار نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

Source

You might also like