الیکشن ٹربیونل کی پہلی خاتون سربراہ، کہاں سے تعلق رکھتی ہیں؟ تاریخ رقم کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے پہلی خاتون رکن کے بعد اسی صوبے سے ہی ایک خاتون جج کو الیکشن ٹریبیونل کا سربراہ مقرر کردیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابی تنازع کو حل کرنے میں تاخیر کے بعد الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے

موجودہ ججز پر مشتمل 20 ٹریبیونلز قائم کیے، جس میں ایک ٹریبیونل میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عام طور پر حتمی انتخابی نتائج کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہیں الیکشن ٹریبیونلز کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اور امیدواروں کو یہ مہلت دی جاتی ہے کہ وہ 45 دن کے اندر انتخابی نتائج کے خلاف کیس دائر کرسکیں۔تاہم رواں سال الیکشن ٹریبیونلز کے لیے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں درخواست گزاروں کو ان مقاصد کے لیے 40 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے لیے 8، خیبرپختونخوا کے لیے 5، سندھ کے لیے 4 اور بلوچستان کے لیے 3 ٹریبیونلز قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب میں الیکشن کے تنازعات کو نمٹانے کے لیے جن ججز کو مقرر کیا گیا ہے، ان میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس محمد اقبال، جسٹس محمد عامر بھٹی، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے لیے مقرر 5ججوں میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس لال جان خٹک، جسٹس محمد غضنفر خان، جسٹس عبدالشکور خان اور جسٹس اعجاز انور شامل ہیں۔صوبہ سندھ کے لیے جسٹس عمر سیال، جسٹس یوسف علی سعید، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس خادم

جسٹس خادم حسین شیخ پر مشتمل 4 ٹریبیونلز قائم کیے گئے ہیں۔اسی طرح بلوچستان کے لیے قائم ٹریبیونلز میں جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگوو شامل ہیں۔ادھر حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواستوں کی حتمی فیصلے تک الیکشن ٹریبیونلز کے لیے تقرر کیے گئے ججز کو عدالت کی معمولاتی کارروائی تفویض نہ کی جائے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ٹریبیونل میں انتخابات سے متعلق تنازعات نمٹانے کے لیے ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججز کو تقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کمیشن کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اس ضمن میں ای سی پی نے رجسٹرار کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں 5 ججز کی فراہمی سے متعلق درخواست کی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ الیکشن ٹریبیونل میں ججز کو تقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ٹریبیونل میں ججز کی تعیناتی سے ہائی کورٹ کے امور متاثر ہوں گے۔مزید نیشنل اور انٹرنیشنل خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ اور ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔(ذ،ک)

Source

You might also like