انڈر19ورلڈ کپ؛ یورپ میں کوالیفائنگ ایونٹ کا آغازہو گیا

ڈویژن2 میں بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، اسپین ودیگر شامل
 فوٹو:فائل

ڈویژن2 میں بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، اسپین ودیگر شامل
فوٹو:فائل

 لندن:  آئی سی سی 2020 انڈر 19 ورلڈ کپ میں یورپ کا کوالیفائنگ مرحلہ شروع ہوگیا۔

ڈویژن 2 کوالیفائر کی میزبانی انگلینڈ کررہا ہے، اس میں بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، گوئرنسے، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سوئیڈن کی ٹیمیں قسمت آزمارہی ہیں، دو برس بعد میگا ایونٹ جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے، جس کیلیے کوالیفائنگ مرحلے میں رواں ماہ یورپ کی ٹیمیں جدوجہد کریں گی۔

یورپ سے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کیلیے 12 ٹیموں کے پاس موقع ہوگا، منگل سے شروع ہونے والے ڈویژن 2 کوالیفائر میں 9 ممالک شریک ہیں، جس میں سے تین ممالک آئندہ برس شیڈول ڈویژن1 میں جگہ بناسکیں گے، جہاں پر جرسی، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں، پھر یہ تمام چھ ممالک یورپ سے ورلڈ کپ میں رسائی کیلیے برسرپیکار ہوں گے، 8 اگست تک جاری رہنے والے ڈویژن 2 کوالیفائر کے میچز ایسیکس میں منعقد کیے جارہے ہیں، اس موقع پر آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ انڈر19 ورلڈ کپ آنے والے کرکٹرز کیلیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اس وقت موجودہ عالمی کرکٹ کے کئی ٹاپ کلاس کرکٹرز ماضی میں اسی ایونٹ سے ابھرکر سامنے آئے ہیں، آئی سی سی ریجنل ڈیولپمنٹ منیجر ایڈ شٹل ورتھ نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو زیادہ مسابقتی ایونٹس فراہم کرنے کی اپنی ذمے داریاں کو پورا کررہے ہیں، اس کا ثبوت اس بار انڈر19 ایونٹ کے کوالیفائر میں زیادہ ٹیموں کی شرکت کی صورت سب کے سامنے ہے، ہر ریجن کی ڈویژن 1 میں کامیابی سمیٹنے والی ٹیم 2020 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل بن جائے گی۔

جہاں پر پہلے سے موجود 11 ممالک ان کے منتظر ہیں، ان میں آئی سی سی کے فل ممبران آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں، میگا ایونٹ جنوری اور فروری 2020 میں جنوبی افریقہ میں کھیلا جائیگا، اس کے علاوہ رواں ماہ افریقہ میں بھی ڈویژن2 کوالیفائر 19 سے 28 اگست تک شیڈول ہے، جنوبی افریقہ میں شیڈول اس ایونٹ میںبوٹسوانا، گیمبیا، گھانا، لیسونتھو، موزمبیق، نائیجیریا، رونڈا، سیری لیونے، سوازی لینڈ، تنزانیہ اور زیمبیا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Source

You might also like