تحریک انصاف کا دباؤ کام کر گیا ، صدر ممنون حسین نے اپنے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 16سے 19 تاریخ تک ایڈنبرا جا رہے تھے جبکہ گزشتہ روز وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]

اور انہیں دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اب نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد غیر ملکی دورہ کرینگے۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہوا ہے ۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری دو روزقبل بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ کوئی این آر او لینا چاہتا ہے اور نہ کوئی دینا چاہتا ہے۔:اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو مخلصانہ سلام اور دعا کیلئے کہاہے، نوازشریف اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے بیمار اہلیہ کو لندن چھوڑ کر وطن واپس آئے وہ پوری قوم کے لیے قربانی دے رہے ہیں جب کہ جیل میں قید نوازشریف، مریم اور صفدر کے حوصلے بند ہیں۔ناانصافی پر آواز اٹھانا سب کا

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]

حق ہے:شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ کے ساتھ جو نا انصافی ہوئی اس پر آواز اٹھانا ہم سب کا حق ہے ہم پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تاہم موسم کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوسکا، ہم سمجھتے ہیں الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دن بھی دھاندلی ہوئی، اس دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ۔(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ کیا مذاکرات کے بغیر مسئلے حل ہوئے ہیں؟ لیکن نہ کوئی این آراو کو لینا چاہتاہے نہ دینا چاہتاہے، تمام تر زیادتیوں کے باوجود پنجاب میں قومی اور صوبائی نشستوں پر (ن) لیگی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا:پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکامی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ لوگ جہاز میں پیسوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں ان لوگوں نے پیسوں سے منڈی لگائی ہوئی ہے جو خریدو فروخت کررہے ہیں میں اس کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا اس لیے حکومت نہیں بناسکے۔کوشش تو پوری کی تھی مگر ہم بد قسمتی سے پنجاب میں حکومت نہ بنا سکے۔(ش۔ز۔م)

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]

Source

You might also like