لاہور میں جیو نیوز کے رپورٹر کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

رپورٹر احمد فراز کرپٹ وارڈن کو بحال کرنے کی سفارش کررہا تھا، سی ٹی او لاہور - فوٹو: اسکرین گریپ

رپورٹر احمد فراز کرپٹ وارڈن کو بحال کرنے کی سفارش کررہا تھا، سی ٹی او لاہور – فوٹو: اسکرین گریپ

جیونیوز کے رپورٹر نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا  جس کی  ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے  شادمان سیکٹر میں جیونیوز کے کیمرہ مین کا ٹریفک وارڈن سے جھکڑا ہوا جس پر اس نے اپنے رپورٹر احمد فراز کو بلالیا جس نے آتے ہی ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔

رپورٹر احمد فراز نے سٹی ٹریفک آفیسر لاہور سے ایک کرپٹ وارڈن کی سفارش کی تاہم سی ٹی او کے انکار پر رپورٹر نے کیمرہ مین کے ہمراہ سی ٹی او سے بھی بدتمیزی کی۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ رپورٹر احمد فراز کرپٹ وارڈن کو بحال کرنے کی سفارش کررہا تھا جو لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔

You might also like