مقبوضہ کشمیرکی ننھی آصفہ کیلیے17 لاکھ افراد نے انصاف پٹیشن دائر کردی

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی آصفہ کے انصاف کے لیے 17 لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن دائر کردی۔

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں درندگی کا نشانہ بننے والی کمسن آصفہ کے اندوہناک واقعے نے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایک طرف بچی کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تو دوسری جانب انٹرنیٹ پر دنیا بھر سے لوگ آن لائن پٹیشن دائرکرکے انصاف کے مطالبے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری بچی آصفہ بانو کے اہل خانہ آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور

مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی جانب سے آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آن لائن پٹیشن کا پلیٹ فارم کا راستہ چنا گیا جس میں اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد اپنی پٹیشن دائر کرچکے ہیں ۔ اس پٹیشن کا ایک مقصد کٹھ پتلی انتظامیہ پر آصفہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دباؤ بنانا بھی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:آصفہ قتل کے خلاف بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کے مظاہرے

ایک طرف کمسن بچی کے واقعے پر احتجاج کا دائرہ وسیع ہورہا تھا تو دوسری طرف متاثرہ خاندان کی مدد اور قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کے لیے امداد بھی جمع کی جارہی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق چار روز میں اس کیس کے عدالتی اخراجات کی مد میں 35 لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

اس کو بھی پڑھیں:آفریدی سمیت بھارتی اداکارننھی آصفہ کیساتھ زیادتی وقتل پرپھٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ترال کے ایک نوجوان انجینئر ہرمندرپال سنگھ انجینئر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بچی کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے  جب کہ فنڈریزنگ کی اس مہم میں بزنس کمیونٹی بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے۔

The post مقبوضہ کشمیرکی ننھی آصفہ کیلیے17 لاکھ افراد نے انصاف پٹیشن دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

You might also like