پاکستان کے خزانہ اور زرمبادلہ ذخائر میں کتنے پیسے موجود ہیں ۔۔؟ عمران خان کے حکومت سمبھالنے سے پہلے بڑے کام کی خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 35کروڑ9لاکھ ڈالر کے اضافے سی17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائرایک ارب33کروڑ90لاکھ ڈالرکے اضافے سی10ارب34کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق طویل عرصے بعد ملکی زرمبادلہ میں27جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے

کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میںملکی مجموعی زرمبادلہ کی ذخائر15ارب72کروڑ88لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئے جس میںمرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت بھی9ارب1کروڑ7لاکھ ڈالر سے بڑھ کر10ارب34کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ41لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں۱یک کروڑ 19لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب71کروڑ81لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 73کروڑڈالرہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری فنڈز کی آمد سے ہوئی ہے ۔ ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر30کروڑ14لاکھ ڈالرکی کمی سے 16ارب 8 کروڑ 43 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق 6جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی اورملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38کروڑ57لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 16 ارب 8 کروڑ 43لاکھ ڈالر ہوگئے جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں30کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 9ارب 78 کروڑ 88 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 9 ارب 47کروڑ95لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں79لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 59 کروڑ69لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 60 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرض ادائیگیوں کے باعث آئی ہے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے کیساتھ بیرونی قرض وسود کی ضمن میں ادائیگیاں بھی کی جارہی ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے زخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like