پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا

بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے نام کی منظور دی،فوٹو: فائل

بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے نام کی منظور دی،فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار لانے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لیے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔

You might also like