میرے 25حسیناؤں کے ساتھ خفیہ مراسم رہے،انیل کپور

ممبئی (ویب ڈیسک) عام آدمی کو کسی مشہور فلمی حسینہ کی ایک جھلک دیکھنے کو مل جائے تو خوشی سے پھولا نہیں سماتا لیکن بالی وڈ ہیرو انیل کپور کو دیکھئے جنہوں نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی 25 حسیناؤں کے ساتھ ان کے خفیہ مراسم رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انیل کپور نے یہ حیرت انگیز انکشاف اپنی نئی فلم ’مبارکاں‘ کے پروموشن کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جب ایک صحافی نے ان کے معاشقوں کے بارے میں سوال کیا تو وہ کہنے لگے ”میں نے اس کام کا آغاز سکول میں ہی کردیا تھا

، اور میری 20سے 25 گرل فرینڈز کا تعلق تو صرف فلم انڈسٹری سے ہے، باقی اس کے علاوہ ہیں۔ میں شروع سے ہی شرارتی، خوش مزاج اور ذہین تھا جس کی وجہ سے لڑکیاں میری جانب مائل ہوتی تھیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں اس معاملے بہت خوش قسمت رہا ہوں۔“دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور اپنی نئی فلم میں بھی ایک ایسا ہی کردار ادا کررہے ہیں جو زندگی سے بھرپوراور صنف مخالف میں غیر معمولی مقبولیت کا حامل ہے۔ اب دیکھئے ان کے فلمی کردار کو بھی وہ مقبولیت ملتی ہے یا نہیں جو انہیں حقیقی زندگی میں ملی۔