سعودی عرب میں مسافر بردار طیارہ بے قابو، ہنگامی لینڈنگ

پرواز بھرتے وقت طیارے کی رفتار بے قابو ہوگئی تھی (فوٹو : فائل)

پرواز بھرتے وقت طیارے کی رفتار بے قابو ہوگئی تھی (فوٹو : فائل)

سعود عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر جیٹ ایئرویز کے طیارے کو اُڑان بھرتے ہی خرابی کے باعث دوبارہ رن وے پر اتار لیا گیا تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر اس وقت ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب ایک نجی ایئر لائن کی پرواز 9W523 کو پرواز بھرتے ہی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارے میں موجود 142 مسافر اور عملے کے 7 ارکان محفوظ رہے۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے بوئنگ طیارے B 737-800 نے ریاض سے ممبئی جانے کے لیے پرواز بھری ہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث طیارے کی رفتار انتہائی تیز اور بے قابو ہو گئی تھی۔ خرابی کی نوعیت جاننے کے لیے سول ایوی ایشن کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی طیارے کا جائزہ لے رہی ہے۔

ایئرلائن کمپنی جیٹ ایئر ویز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کا کپتان فنی خرابی کے بعد بے قابو جہاز پر مہارت کے ساتھ قابو پاکر مسافروں اور عملے کی زندگیوں کو بچانے میں کامیاب رہا۔ مسافروں کی منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، تحقیقات کے لیے  ایئرپورٹ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

You might also like