عمران خان ان سے بچ کر رہنا کیونکہ۔۔۔ سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کپتان کو خبردار رتے ہوئے بڑے کام کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سامراجی قووتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں، نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دونوں ایوانوں میں مسئلہ زیر بحث لائے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ

میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کا بیان کہ ’’ پاکستان ملنے والے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کو چین کے قرض اتارنے میں استعمال نہ کرے‘‘ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد دیتے ہوئے ان کو امریکی خواہش کا پابند بناتے ہیں کہ خطے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کس طرح کے رکھنے چاہیے؟ جبکہ ترقی پذیر ممالک بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاشی بنیادوں پر قرضہ مانگتے ہیں جن کی شرائط بھی معاشی و اقتصادی ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو بالکل واضح ہوچکا ہے کہ یہ مالیاتی ادارے سامراجی قووتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں،اگر منتظر حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچ رہی ہے تو اسے فیصلہ کرنے سے پہلے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اس مسئلے کو زیر بحث لانا چاہیے۔واضح رہےتحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان 95 ارب ڈالرقرضے تلے دباہواہے،ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کافیصلہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اسد عمر کا کہناتھا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیداکرناچاہتے ہیں، اسحاق ڈارنے قرضے لیکرزرمبادلہ کے دخائرکوبڑھایا، ان کومعیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی جبکہ نوازشریف،اسحاق ڈارکی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سلامتی کوخطرہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 95 ارب ڈالرقرضے تلے دباہواہے،ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کافیصلہ نہیں کیا، آئی ایم ایف کی پالیسی سے اختلاف ہوسکتاہے (ش،ز،خ)

Source

You might also like