نہ کوئی وکیل اور نہ ترجمان : نیب میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر آج عدالت کے اندر کیا ہوا ؟ آ نکھوں دیکھا احوال سامنے آ گیا
پشاور (ویب ڈیسک) عمران خان نے اداروں کے احترام کی مثال قائم کر دی۔ عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹرکیس میں وکیل کی بجائے خود سوالات کے جواب دینے کیلئے نیب آفس پہنچ گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کے لیے نامزد عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر وکیل کی بجائے
خود سوالات کے جواب دینے کیلئے نیب آفس پشاور پہنچ گئے۔۔عمران خان نارمل سیکیورٹی میں نیب آفس پہنچے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ معاون خصوصی عون چوہدری کو نیب گیٹ پر روک لیا گیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔عمران خان ایک گھنٹہ 10منٹ نیب آفس میں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔نیب کی جانب سے 15 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ عمران خان کو دیا گیا تھا۔۔سرکاری ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور کئی افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کی طرف سےعمران خان کے اس فیصلےکو سراہا جا رہا ہے
اور کہا جا رہا ہے عمران خان پاکستان کے متوقع وزیراعظم ہیں۔انہوں نے احتساب کی بات کی اور یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے احتساب کا عمل خود سے شروع کیا اور نیب آفس میں خود جواب دینے کے لیے پہنچے۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔ نیب ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے سرکاری ہیلی کاپٹر کا 74 گھنٹے استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 21 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر بنی گالہ سے کوہاٹ، پشاور،، مردان، بٹگرام، دیر اور کمراٹ کیلئے استعمال کیا۔نیب کے مطابق دوسرے سرکاری ہیلی کاپٹر کو بھی بنی گالہ سے پشاور،،کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، سوات اور نوشہرہ کیلئے استعمال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔اور آج عمران خان نیب میں پیش ہو گئے ہیں۔(ش۔ز۔م)