آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایسا قدم اٹھا لیا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےپارلیمان میں آنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں.ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سیاست کا پورا حق ہے.ترجمان تحریک انصاف کے مطابق

اپوزیشن اعتراضات سامنے لائے، ضرور جائزہ لیں‌ گے، پارلیمان میں آنے کا فیصلہ خوش آیند ہے.پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی تجویزمسترد کرنا خوش آئند ہے.ترجمان کے مطابق جمہوریت میں گرینڈ الائنس بنانا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، حکومت اورا سپیکر اسی کا ہوگا، جس کے نمبر زیادہ ہوں گے.پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نمبرز گیم میں تحریک انصاف اپوزیشن سے آگے ہے، حزب اختلاف کی سیاست سے پی ٹی آئی کوخطرہ نہیں.یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے تیسرے بڑے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایوان کے اندر اور باہر رہتے ہوئے بھرپور احتجاج اور وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لایا جائے گا۔اسپیکر ایاز صادق کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی اے پی سی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے 10 رکنی ایکشن کمیٹی بھی قائم کر لی گئی۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like