اسلام آباد : پارک ملازمین کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ ۔۔۔۔ مبینہ ملزموں نے لڑکی کو کس حال میں پکڑ ا تھا اور متاثرہ لڑکی کا تعلق شہر کے کس اچھے خاصے پڑھے لکھے خاندان سے نکلا ؟ انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئے، جہاں ایف نائن پارک میں سکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی

جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے۔لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب مارگلہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او)الفت عارف نے بتایا کہ ہم نے پارک میں موجود تمام گارڈز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، خاتون سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام گارڈز کی تصاویر دیکھ کر مبینہ ملزم کا چہرہ پہچانے۔پولیس کے مطابق ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ملزم گارڈ یا پولیس افسر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم پارک بہت بڑا ہے

اور ہر جگہ کیمرے نہیں لگائے گئے، امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ایس ایچ او الفت عارف کے مطابق ریپ کی شکایت ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے خاندان نے درج کروائی ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان ملک سلیم نے بتایا کہ معاملے کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے، لہذا محکمہ ملزم کی شناخت کا انتظار کرے گا۔البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی شناخت ہونے یا نہ ہونے کے باجود بھی وہ جلد محکمے کی انکوائری کریں گے۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں :تیری بے وفائی نے ہمیں مار ڈالا۔۔۔ کوہاٹ کی ایک خاتون اپنے آشنا کو چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گئی مگر پھر عاشق نامراد نے اپنی محبوبہ کے پیچھے پہنچ کر ایسا کام کر ڈالا کہ لاہوریے بھی دنگ رہ گئے

یہ بھی پڑھیں :قوم کو تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت اور چند سالوں میں عربوں و قطریوں سے بھی زیادہ امیر ہونے کی نوید سنانا شاہ جہانی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ، حقیقت تو یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ اپنے شعبے کے ماہر پاک فوج کے (ر) افسر نے نگرانوں کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوڑ دی

یہ بھی پڑھیں :سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

Source

You might also like