افوہوں کا ڈراپ سین : وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس ۔۔۔عمران خان کہاں رہیں گے؟ فواد چودھری نے قصہ ہی ختم کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے ایک دن کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست کو
حلف لیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیلئے تیاریا ں کل سے شروع ہو جائیں گی اور فہرستیں بھی مل جائیں گی، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ وزیراعظم اور پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو بارڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیاہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے کا نہیں لگا جبکہ جس گھر میں عمران خان رہیں گے اگر اس میں بھی کچھ تھوڑا بہت کام کروانا پڑتاہے تو وہ بھی اپنی جیب سے ہی کروائیں گے ۔ عمران خان کی بہ طور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریب حلف برداری میں بھارتی کرکٹر زشرکت کریں گے.سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھوسے رابطہ کیا گیا اور مدعو کیا گیا.ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے والے
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے.یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ کپتان اپنی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کو مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں.واضح رہے کہ ابتدا میں بھارت کے ممتاز اداکار عامر خان کی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بازگشت سنائی دی تھی، البتہ بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اس ضمن میں کسی کو مدعو نہیں کیا گیا.البتہ اب بھارتی کرکٹرز کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جشن آزادی کے بعد 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ۔ واضح رہے کہ ابتدا میں بھارت کے ممتاز اداکار عامر خان کی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بازگشت سنائی دی تھی، البتہ بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اس ضمن میں کسی کو مدعو نہیں کیا گیا.البتہ اب بھارتی کرکٹرز کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جشن آزادی کے بعد 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ۔(ش۔ز۔م)