انتخابات 2018 کے لیے (ن) لیگی حکومت نے الیکشن کمیشن کو کتنی رقم دی تھی؟ہوش اڑا دینے والے اعدادو شمار سامنے آ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عام انتخابات کیلئے 22ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیئے تھے ،ہمیں یہ معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کس سے خریدا۔ایک انٹرویومفتاح اسماعیل نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن

کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ْآر ٹی ایس کہاں سے آیا اسکا جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے ،ْ اب الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ آر ٹی ایس فیل ہو گیا اور نادرا کہتا ہے ایسا نہیں ہوا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے۔ آصف علی زرداری کیخلاف جے آئی ٹی کی تشکیل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں اس بارے میں بہتر جواب نہیں دے سکتا،میں یہ جانتا ہوں کہ ہر صورت قانون پر عمل ہو، نہ کسی کو سہولت دی جائے اور نہ کسی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر برتاؤ کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عام انتخابات کے لئے 22ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیئے تھے ،ہمیں یہ معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کس سے خریدا؟نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،آر ٹی ایس کہاں سے آیا؟ اسکا جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے، اب الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ آر ٹی ایس فیل ہو گیا اور نادرا کہتا ہے ایسا نہیں ہوا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے۔ آصف علی زرداری کیخلاف جے آئی ٹی کی تشکیل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں اس بارے میں بہتر جواب نہیں دے سکتا،میں یہ جانتا ہوں کہ ہر صورت قانون پر عمل ہو، نہ کسی کو سہولت دی جائے اور نہ کسی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر برتاؤ کیا جائے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like