انتخابی نتائج پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات؛ کل اے پی سی طلب 

اے پی سی میں تمام جماعتیں مل کرلا ئحہ عمل طے کریں گے، شہباز شریف - فوٹو: فائل

اے پی سی میں تمام جماعتیں مل کرلا ئحہ عمل طے کریں گے، شہباز شریف – فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جعمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ انتخابی نتائج پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب ان نتائج کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایم کیوایم کنو ینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جس پر ایم کیوایم رابط کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں مل کرلا ئحہ عمل طے کریں گی۔

 

You might also like