ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن کے گھر پر فائرنگ

پولیس نے اینکر پرسن کے گھر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں (فوٹو: فائل)

پولیس نے اینکر پرسن کے گھر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں (فوٹو: فائل)

 لاہور: ایکسپریس نیوز کے اینکر عمران خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیکو روڈ فیکٹری کے علاقے میں موجود اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر پیش آیا جس میں ملزمان نے کئی فائر کیے اور بھاگ نکلے۔

پولیس نے اینکر پرسن کے گھر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اہل خانہ محفوظ رہے فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔

Source

You might also like