ایک عورت غیر محرم مرد سے تحفہ وصول کر سکتی ہے یا نہیں ؟ سعودی عالم دین کا انوکھا فتویٰ سا منے آ گیا

ریاض(ویب ڈیسک) القصیم میں دارالافتا برانچ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد المصلح نے فتوی دیا ہے کہ خاتون انجانے شخص سے تحفہ قبول کرسکتی ہے بشرطیکہ تحفے کے پیچھے کوئی نامناسب غرض نہ ہو اور تحفہ دینے والا شک کے دائرے میں نہ ہو۔ وہ ایک خاتون کی جانب سے کئے جانے

والے اس استفسار کا جواب دے رہے تھے جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی خاتون غیر محرم مثال کے طور پر چچا زاد بھائی وغیرہ سے تحفہ قبول کرسکتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں بشرطیکہ اسے اس قسم کے تحفے سے کوئی خدشہ لاحق نہ ہو۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج و زائرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں نصب کی جانے والی ڈیجیٹل سکرینز کافی مفید ہیں۔ سکرینزکے ذریعے معلوماتی کتب اپنے موبائل پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب نے ‘اندرونی معاملات میں مداخلت’ کرنے پر کینیڈا سے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بلالیا بلکہ کینیڈین سفیر کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے حکومت پر تنقید کے الزام میں بلاگر رائف بداوی کو 2012 سے قید کر رکھا ہے، گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بداوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جو نہ صرف حکومت پر تنقید بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی سرگرم ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ

دنوں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم درجنوں کارکنوں کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون کے الزام پر حراست میں لیا گیا، جن میں سے بیشتر کو رہا کیا جاچکا ہے۔گزشتہ دنوں کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کرکے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر سعودی عرب نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب نے کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری بھی معطل کردی۔واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بعد بااثر ترین سمجھے جانے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں کئی اصلاحات نافذ کی ہیں، جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے جیسے اقدامات اہم ہیں۔تاہم 32 سال شہزادے کی جانب سے مرتب کی گئی خارجہ پالیسی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جن میں قطر سے سفارتی تعلقات کی معطلی سمیت یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔ (ف،م)

یہ خبر پڑھیں : شیرو تو مر گیا مگر ان دنوں عمران خان کے تین پالتو کتوں کے نام کیا ہیں ؟ مخصوص بیماری میں مبتلا افراد یہ خبر ہرگز نہ پڑھیں

Source

You might also like