بریکنگ نیوز: بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر کون ہو گا؟ تحریک انصاف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان سے پارٹی رہنماء قاسم سوری کوقومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نامزد کردیا، قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصرکونامزد کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نےمشتاق غنی اسپیکرخیبرپختونخواہ اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نامزدکردیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صرف لاہور میں7 دفتر ہیں، راولپنڈی اور مری میں الگ الگ دفاترز ہیں۔اسی طرح وزیراعظم ہاؤس میں ساڑھے تین سو ملازم ہیں۔ وزیراعظم کی 80 میں سے 33 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں تھیں وہ خرچے کم کریں گے۔اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی جس کے تحت حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے لیکن سکیورٹی پرکمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری ہماری حکومت کالازمی جزو ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کا اس وقت جو برا حا ل ہے نوازشریف اور اسحاق ڈار نے جوبرا حال کیا ہے اس حوالے سے وائٹ پیپرز لیکر آئیں گے۔۔اسد عمر معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنانے کا اعلان کررکھا ہے۔۔عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن نے بڑے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان نے بھی خود جاکر اپوزیشن سے مصافحہ کیا۔اپوزیشن کی ذمہ داری سے حکومت بھی

بہتر کام کرے گی۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ ملکر اس طرح کا ماحول بنائیں گے کہ دونو ں ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے چینلزکو لگ رہا ہے کہ یہاں آنا سکیورٹی کیلئے مسئلہ ہے۔ پھر تووہاں کی کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے کیونکہ انہوں نے بیٹ دستخط کرکے بھیجا ہے۔ فواد نے کہا کہ وہاں ایک شدت پسند طبقہ ہے اس کونظر انداز کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پرآگے بڑھنا چاہیے۔ فواد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری کونامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخواہ اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں‌: گاڑی میں ہوتا ہوا کی کی ڈانس تو آپ نے دیکھ لیا مگر۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس میں ایسا کی کی ڈانس کر دکھایا کہ سب ہکا بکا رہ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یہ خبر پڑھیں : جس کے سائیں ’’ڈاہڈے‘‘ہوں اس کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا، کوئی اور جماعت ہوتی تو تاریخ کے کوڑے دان میں پڑی ہوتی مگر تحریک انصاف تو وہ۔۔۔۔۔۔ صف اول کے صحافی کا عمران خان اور تحریک انصاف کو انوکھا خراج تحسین

Source

You might also like