بریکنگ نیوز : عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور دبنگ رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ، دوبارہ گنتی کے حوالے سے احکامات جاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے این اے 196 جیکب آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میاں سومرو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،فریقین کل 10 اگست کو طلب کر لئے گئے ۔خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ
کے امیر مقام پھر ہار گئے ۔تحریک انصاف کے امیدوار عزیز اللہ دوبارہ گنتی میں 14276ووٹ لے کر دوبارہ کامیاب ہوئے ہیں اور اس کے مقابلے میں امیر مقام 14208ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے این اے 239میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ سہیل منصور کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر کامیاب امیدوار محمد اکرم اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردیا ۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر متعلقہ ریٹرننگ افسر اور جیتنے والے امیدوار میاں محمد سومرو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل رجوع کر نے کی ہدایت کر دی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 فیصل آباد میں لیگی رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے عابد شیر علی کی درخواست پر آج تحریری فیصلہ جاری کیا۔واضح رہے کہ عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فرخ حبیب کامیاب ہوئے تھے۔درخواست گزار کے مطابق این اے 108 میں انہیں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی مگر آر او نے حقائق اور قانون کی منشاء کے برعکس درخواست مسترد کردی۔عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ سے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔(ز،ط)