بھارت میں بارش کا پانی اسپتال داخل، مچھلیاں تیرنے لگیں

مریضوں کے ساتھ موجودتیماردار مچھلیاں پکڑنے لگ گئے جبکہ مریض بھی محظوظ ہوتے رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
نئی دہلی:
بھارت میں بارش کا پانی اسپتال داخل ہو گیا اور مچھلیاں تیرنے لگیں۔
حکام کے مطابق بہارکے نالانڈامیڈیکل کالج اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں بارش کاگندا پانی داخل ہوگیا جس میں مچھلیاں تیرتی دکھائی دینے لگیں ، اس دوران مریضوں کے ساتھ موجودتیماردار مچھلیاں پکڑنے لگ گئے جبکہ مریض بھی محظوظ ہوتے رہے۔
اتر پردیش میں مون سون بارشوں سے پیش آنیوالے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد80 ہوگئی۔