تبدیلی آئی رے ۔۔۔۔۔ عمران خان کی بدولت 10 عام نوجوان بھی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رکن بن گئے ، مزید تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے 10 نوجوان قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ، جن میں خواتین طلباء بھی شامل ہیں، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے

درجن بھر طلباء اسمبلیوں میں پہنچے ہیں جن میں سرفہرست میاں فرخ حبیب ہیں جو آئی ایس ایف کے بانی صدر ہیں ، روزنامہ دنیا رپورٹ کے مطابق آئی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے طلبائ، طالبات جو اسمبلیوں کا حصہ بنے ہیں ان میں فرخ حبیب، مراد سعید، زرتاج گل، تاشفین صدر، شاہد خٹک (رکن قومی اسمبلی) سمیرا شمس، ارسلان گھمن، بتول جنجوعہ (رکن صوبائی) شامل ہیں ،پارٹی سربراہ عمران خان نے ایک اور طالب علم رہنما عالمگیر محسود کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کررکھا ہے ، فرخ حبیب نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلباء تنظیموں پر پابندی کے خلاف ہیں، پابندی ہٹانے کیلئے وہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،فیصل آباد سے عابد شیر علی کے مقابلہ میں کامیاب ہونے والے فرخ حبیب نے کہا کہ اگر آئی ایس ایف نہ ہوتی تو شاید آج میں اسمبلی رکن نہ ہوتا، انہوں نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ 2005 میں عمران خان پنجاب یونیورسٹی آئے تو اسلامی جمعیت طلبہ نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر میں نے ساتھیوں سمیت عمران خان کو جمعیت کے گھیرے سے نکالا ، بعدازاں میں نے انہیں تجویز دی کہ آپ بھی طلباء تنظیم قائم کریں ۔(ز،ط)

Source

You might also like