تحریک انصاف اگر ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے تو ہم اسے موقع دینے کو تیار ہیں ۔۔۔۔۔عمران خان کے بڑے سیاسی مخالف نے بھی کہہ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم منفی سیاست کے قائل نہیں ہم تحریک انصاف کو پورا موقع دیں گے کہ وہ عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا کر سکے۔ ہم منتظر ہیں کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے لیے

قدم بڑھائیں، سود کا خاتمہ کریں اور معیشت کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائیں ۔ الیکشن پر بیس ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی الیکشن کمشن بااعتماد اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔ اب تو چیف جسٹس صاحب کا بھی پیمانہ صبر لبریز ہو گیاہے اور انہوں نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر سو رہا تھا۔ 48 گھنٹوں کے بعد بھی ریٹرننگ آفیسر ز پوچھ رہے تھے کہ رزلٹ کا اعلان کریں یا نہ کریں۔ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور کسی حلقے میں بھی پورے فارم 45 مہیا نہیں کیے گئے جس سے پورے الیکشن پر اسس پر عوام کا اعتماد ختم ہوا۔ اب تو پردے میں کوئی چیز نہیں رہی۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے ادارے متنازع نہ بنیں اور قومی ادارے رہیں۔ جب ادارے سیاست میں دخل دیتے ہیں تو اس کا نقصان خود ان اداروں کو ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں جانے کی تجویز دی جسے تما م جماعتوں نے قبول کیا۔ کچھ لوگوں کا خیال تھاکہ ہمیں گرم احتجاج کی طرف جانا چاہیے مگر ہم نے

مارشل لاء کا راستہ روکنے اور ملک کو 77ء جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک ترقی کے راستے پر چل سکتاہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فیصلے رات کے اندھیروں کی بجائے دن کی روشنی میں ہوں۔ عوام کی اجتماعی سوچ پر اعتماد کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک کی تمام دینی قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے اگر دینی جماعتوں کو ملنے والا پچپن لاکھ ووٹ یکجا ہوتا تو آج دینی قوتوں کے نمائندے بڑی تعداد میں پارلیمنٹ میں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسلام کو مسجد تک محدود رکھنے کے مغرب کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔ عوام کی اجتماعی سوچ پر اعتماد کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک کی تمام دینی قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے اگر دینی جماعتوں کو ملنے والا پچپن لاکھ ووٹ یکجا ہوتا تو آج دینی قوتوں کے نمائندے بڑی تعداد میں پارلیمنٹ میں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اسلام کو مسجد تک محدود رکھنے کے مغرب کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like