تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔۔۔کس رہنما کو کونسی وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بڑی حد تک حتمی شکل دے دی، شاہ محمود قریشی کو وزرات خارجہ، پرویز خٹک وزارت داخلہ،، اسد عمر کو وزرات خزانہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کے انتخابات
میں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک انصاف کی جانب سے مختلف حکومتی عہدوں پر تقرریاں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف اب تک پنجاب،، خیبرپختوںخواہ اور سندھ کے گورنرز، جبکہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب تحریک انصاف نے صدر مملکت کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے ۔تحریک انصاف نے ممنون حسین کے بعد ملک کے آئندہ صدر مملکت کیلئے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے نام پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بھی بڑی حد تک حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹمیں وفاقی وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک جن رہنماوں کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی،، شفقت محمود، پرویز خٹک،، فواد چوہدری، خسرو بختیار، علی زیدی اور دیگر شامل ہیں۔شاہ محمود قریشی کو وزرات خارجہ، پرویز خٹک وزارت داخلہ،، شفقت محمود کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزرات خزانہ اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ خسرو بختیار کو وزارت صنعت و تجارت دیے جانے کا امکان ہے۔ شیریں مزاری کو وزارت دینے کی بجائے وزیراعظم کی مشیر برائے قومی سلامتی کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے اپنے اراکین سینیٹ میں بھی وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردی، بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورت جاری، شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو اسپیکر قومی اسمبلی،، شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 119 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔دوسری جانب گزشہ شب سے عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ خاص کر وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔ اب ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کابینہ کے کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔(ف،م)