تربت میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ، ایک اہلکارجاں بحق

حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع: فوٹو : فائل
کوئٹہ: مند میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔