ترکی میں قید 1600 پاکستانیوں کی حکومت سے رہائی میں مدد کی اپیل

نوجوانوں نے ویڈیو کے ذریعے نئی حکومت اور وزارتِ خارجہ سے مدد طلب کی ہے :فوٹو:سوشل میڈیا
استنبول: ترکی میں مبینہ ظلم و ستم کا شکار 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طریقے سے جانے والے 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں نے ویڈیو کے ذریعے خود پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی شکایت کرتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ اور نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے، ویڈیومیں پکڑے گئے 1600 پاکستانیوں کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
غیرقانونی ترکی جانیوالےپاکستانیوں کوگرفتارکرکہ عثمانیہ کیمپ میں رکھاگیاہے۔تقریبا1600پاکستانی ترکی کےاس کیمپ میں بھوکےرہائش سےمحروم قیدہیں پاکستانی وزارت خارجہ سےمددکی اپیل کررہےہیں۔پلیززیادہ سےزیادہ شیئرکریں۔
Posted by Sayed Sheraz Munir on Saturday, July 28, 2018