توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری پر فرد جرم عائد۔۔۔ سپریم کورٹ نے (ن) لیگی قیادت کے ہوش اڑ ا دینے والا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں :‌اقتدار میں آنے سے قبل ہی عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کے گردگھیرا تنگ۔۔۔ نیب کی جانب سے ہونے والی کارروائی نے پی ٹی آئی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو ایک لاکھ روپے اور 5 سال نایہلی کا فیصلہ سنایا ہے ۔ ن لیگی رہنما آج 11 بجے تک قید میں بھی تصور کیے جائیں گے ۔ طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر تنقید کرچکے ہیں۔طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایاگیا ہے ۔ (س)

یہ بھی پڑھیں :‌کم سیٹوں کے باوجود عمران خان پرویز الٰہی کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں ؟ کیا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ صف اول کے پاکستانی روزنامے کی خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے

Source

You might also like