حلف اٹھانے سے قبل ہی عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے۔۔۔۔ کھلاڑیوں کو افسردہ کر دینے والی خبر آگئی

پشاور(ویب ڈیسک) نیب پشاور نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے جس میں انہیں نیب پشاور نے 7 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ کیس میں
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک اور سول ایوی ایشن کے افسران کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔دوسریکے جانب ایک خبر مطابق چیئرمین نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان نیب کے مطابق،عمران خان نے 2 حکومتی ہیلی کاپٹر استعمال کیے، ہیلی کاپٹر غیر سرکاری دوروں کیلئے استعمال کیے گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی۔ترجمان نیب کے مطابق اوسطاً فی گھنٹہ 28 ہزار کے حساب سے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے خرچ ہوئے،
رپورٹ کے مطابق نجی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا کرایہ 10 سے 12 لاکھ روپے فی گھنٹہ ہے جبکہ نجی ایکیوریل ہیلی کاپٹرز کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے مقدمہ میں تحریک انصاف سربراہ عمران خان کو طلب کرتے ہوئے سات اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔جمعہ کے روز سامنے آنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس میں پانچ رکنی کمیٹی متوقع وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کرے گی۔معاملہ کی چھان بین کے لیے عمران خان کو 30 نکات پر مشتمل سوال نامہ بھی دیا جائے گا۔نیب کی جانب سے عمران خان کو 18 جولائی کو بھی پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم تحریک انصاف سربراہ انسداد بدعنوانی سے متعلق ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔رواں برس فروری میں نیشنل اکاؤنٹیبیلٹی بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر انتہائی کم نرخوں پر عمران خان کے استعمال میں رہنے کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ایک بار 22 گھنٹے اور دوسری مرتبہ 52 گھنٹوں کے لیے استعمال کیا اور فی گھنٹہ 28 ہزار روپے کے حساب سے محض 21 لاکھ 70 ہزار 181 روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا۔(ف،م)