حلف اٹھانے والے 50سے زیادہ ایم این ایز آپس میں کیا رشتہ داریاں رکھتے ہیں ؟ نئے پاکستان کے خواب دیکھنے والوں کے لیے ناقابل یقین خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں گزشتہ روز جن 325 ا رکان نے حلف اٹھایا ، ان میں 50سےزیادہ آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان میں بہن بھائی، سالہ بہنوئی، باپ بیٹا، ماں بیٹی، پھوپھا بھتیجا، میاں بیوی، ماموں بھانجا، بھائی بھائی، چچا بھتیجا شامل ہیں ۔

رحیم یار خاں سے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے دو اراکین مخدوم مصطفیٰ محمود اور مخدوم مرتضیٰ محمود آپس میں سگے بھائی ہیں ۔ملتان سے تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کا آپس میں باپ بیٹے کا رشتہ ہے، مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر بہن بھائی ہیں، میر پور خاص سے منور علی تالپور اور نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے رکن آصف علی زرداری آپس میں سالہ بہنوئی ہیں۔ گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے حسین الہیٰ اور اٹک سے پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر طاہر صادق آپس میں پھوپھا بھتیجا ہیں۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک اور شائستہ ملک آپس میں میاں بیوی ہیں، لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک ان دونوں کے صاحبزادے ہیں ۔نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے پرویز خٹک اور عمران خٹک کا آپس میں سسر داماد کا رشتہ ہے۔ خانیوال سے پی ٹی آئی کے پیر ظہور حسین قریشی ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن مخدوم شاہ محمود آپس میں ماموں بھانجا اور ظہور قریشی کے زین قریشی آپس میں ماموں زاد بھائی ہیں۔ لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری ،نواب شاہ سے

منتخب آصف علی زرداری کے صاحبز ادے ہیں جبکہ میرپور خاص سے نواب منور علی تالپور بلاول بھٹو زرداری کے پھوپھا ہیں۔ جہلم سے پی ٹی آئی کے چود ھر ی فواد حسین اور چودھری فرخ الطاف آپس میں کزن ہیں۔ جھنگ سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبز ادہ امیر سلطان رشتہ کے اعتبار سے آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔ راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کی طاہرہ اورنگ زیب اور مریم اورنگ زیب آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ پشاور سے پی ٹی آئی کی نفیسہ عنائت خٹک کے پرویز خٹک بہنوئی ہیں جبکہ ساجد بیگم بھی ان کی بھتیجی ہیں ۔سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور شازااطہر ان کی بھانجی ہیں، رحیم یار خاں سے مسلم لیگ ن کی زیب جعفر اور مائزہ حمید، قصور اور اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد اسحاق اور رائو اجمل خاں، خانیوال سے سید فخرامام اور مظفرگڑھ سے باسط سلطان بخاری، ڈیرہ غاز یخا ں سے سردار جعفر خاں لغاری اور محمد خاں لغاری بھی آپس میں گہرے رشتہ دار ہیں۔ ڈیرہ غاز یخا ں سے سردار جعفر خاں لغاری اور محمد خاں لغاری بھی آپس میں گہرے رشتہ دار ہیں (ش۔ز۔م)

Source

You might also like