خان جی! اللہ سب خیر کرے گا، پیپلز پارٹی سے اتحاد کر لیں اس سے ۔۔۔۔۔ عمران خان کو یہ مشورہ کس پی ٹی آئی رہنماء نے دیا؟ نام جان کر آپ کا بھی منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیپلزپارٹی کیساتھ بھی اتحاد کا مشورہ دیا،عمران خان کوبلاول بھٹو کے ساتھ چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، واضح مینڈیٹ نہ ملنا جمہوریت کیلئے بدقسمتی ہے، ڈیزائنر اچھا نہیں تھا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی میٹنگ اسپیکر ہاؤس میں نہیں ہونی چاہیے تھی۔کیونکہ اسپیکر ہاؤس سب ارکان کیلئے ہوتا ہے۔اسی طرح پیپلزپارٹی سے کہوں گا کہ وہ پھرنوازشریف کو بچانے اور ان کوتقویت پہنچانے میں لگ گئی ہے۔ جمہوریت بچانے کاان کا پہلا عمل تھاکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں آنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کرنا ان کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پھر پیپلزپارٹی کا نوازشریف کے ساتھ ہی بیٹھنا توورکربیچارہ وہیں ہے۔اصل جنگ یہ پیپلزپارٹی کی تھی جو عمران خان نے لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضیاء الحق کی باقیات قابو میں آگئی ہے توپیپلزپارٹی کوان کودوبارہ تقویت نہیں پہنچانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ سادہ اکثریت یا مینڈیٹ نہ ملنا بھی اس ملک اور جمہوریت کیلئے بدقسمتی ہے۔اللہ خیرکرے گاملک اور جمہوریت کیلئے ڈیزائنر اچھا نہیں ہے۔انہوں نے بات بدلتے ہوئے کہا کہ یہ عوام ہی ڈیزائنر ہیں۔اگر عمران خان سادگی والی حکومت اور گڈگورننس دیں گے تون لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے مشکلات ہوں گی۔بیوروکریسی کی سلیکشن عمران خان کا امتحان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی میں ٹف ٹائم ہے لیکن یہ ٹف ٹائم پہلے دو مہینے کیلئے ہے۔ق لیگ سے اچھا الائنس ہے۔میں عمران خان سے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی اتحاد کریں،

یہ چھوٹی چھوٹی بلیک میلنگ سے بچ جائیں گے۔پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی دونوں نظریاتی طور پرقریب ہیں۔انہوں نے کہا کہبلاول بھٹو کے ساتھ چلنا عمران خان کوکوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔پیٹی آئی کے لوگ بھی لڑیں گے ۔لیکن یہ میری رائے ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سراہا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو پیرمکو میں رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی ہے، 25 اپریل کو ہی ندیم افضل چن اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہباب الدین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔(ف،م)

Source

You might also like