خضدار کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

بس تیز رفتاری کے باعث ونگو کے مقام پر الٹ گئی اور موقع پر ہی 5 افراد دم توڑ گئے، لیویز۔ فوٹو: فائل

بس تیز رفتاری کے باعث ونگو کے مقام پر الٹ گئی اور موقع پر ہی 5 افراد دم توڑ گئے، لیویز۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: خضدار کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہداد کوٹ سے خضدار جانے والی مسافر بس ونگو کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجےمیں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی  ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث ونگو کے مقام پر الٹ گئی اور موقع پر ہی 5 افراد دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

You might also like