سوئیڈن میں پولیس نے کھلونا پستول تھامے ذہنی معذور شخص کو گولی ماردی

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی،فوٹو: فائل

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی،فوٹو: فائل

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس نے ذہنی معذور نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ وسط اسٹاک ہوم کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں گھر سے کھلونا پستول لے کر نکلنے والے نوجوان کو 3 پولیس اہل کاروں نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول کا نام ایرک ٹوریل  اور اس کی  عمر 20 سال تھی، ٹوریل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ  ٹوریل ہاتھوں میں کھلونا پستول اٹھائے اپارٹمنٹ سے باہر آیا تو سڑک پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے خطرہ سمجھتے ہوئے گولیاں ماردیں  جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

رواں سال سوئیڈن میں پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے سابقہ واقعات کی طرح تازہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فوری طور پر ملوث کسی اہلکار کو معطل نہیں کیا گیا۔

You might also like