سوات سے کراچی آنے والی بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 13 افراد جاں بحق

45 افراد زخمی، متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے فوٹو:سوشل میڈیا

45 افراد زخمی، متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے فوٹو:سوشل میڈیا

انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب مسافروں سے بھری بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آگیا جس سے 50 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بدقسمت بس سوات سے کراچی آرہی تھی۔

امدادی اہلکاروں اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔  ضلعی انتظامیہ نے ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

You might also like