سکھیکی کے قریب خاوند نے بیوی اور 4 ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا

ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے، پولیس ۔ فوٹو : فائل
حافظ آباد: سکھیکی کے قریب خاوند نے بیوی اور اپنے 4 ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب خاوند ظفر اقبال نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی عائشہ اور 4 ماہ کے بچے علی حیدر کو جھنگ برانچ نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے بیٹے کی نہر میں تلاش جاری ہے جب کہ ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔