عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتہائی کنفیوزن کا شکار ۔۔۔آخر قصہ کیا ہے؟ ہارون الرشید نے انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے انتہائی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے عمران خان اس وقت انتہائی کنفیوژن کا شکار ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے چھوٹی سے لسٹ ہے۔ عمران خان کو اس میں سے کسی کا فیصلہ کرکے اعلان کردینا چاہئے ۔ اگر ایسا نہ کیاگیا تو پھر مزید سازشیں پیدا ہونگی اور بے چینی پھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کررہے ۔ اس لئے صاف ظاہر ہے کہ وہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔ جبکہ نامور صحافی اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ کے پی کے کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان بھلے آدمی ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے پرندوں میں سے کسی کاانتخاب نہ کیا جائے کیونکہ پرندے اڑ جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کیلئے نامزد محمود خان بھلے آدمی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں جب وہ صوبائی وزیر تھے انہوں نے فنڈز اپنے ذاتی اکاﺅنٹس میں منتقل کردیئے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ غلطی ہوگئی اور انہوں نے وہ فنڈز واپس کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا ہونا چاہئے اور اس کی پارٹی کے ساتھ وفاداری ہونی چاہئے ۔ پرندے نہ ہوں کیونکہ پرندے اڑ جائیں گے ۔ اس لئے اچھی طر ح سوچ سمجھ کرفیصلہ کر نا چاہئے کیونکہ ایک دفعہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرکے پھر آپ اس کو آسانی کے ساتھ نہیں نکال سکتے اور اس کے لئے بڑے جتن کرنے پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرندوں میں سے کسی کو اس عہدے کے لئے منتخب نہیں کیا جانا چاہئے خواہ کتنے پڑے لکھے ہوں اور خواہ کتنے جوان ہی کیوں نہ ہوں؟ (س)