عمران خان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا کیونکہ۔۔۔ اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی مخالفین نے کپتان کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ آگے چل کر دیکھا جائے گا کہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے معاہدے میں کیا دیا اور کیا لیا ہے۔اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے،

آگے چل کر دیکھا جائے گا، ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی بجائے اسپیکر ہاؤس میں رہنے کے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آسکتے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے لیے اس کا اپنا گھر موجود ہے۔ جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پر ہورہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جب کہ شہبازشریف اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی اے پی سی میں شریک ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنما بھی اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا ۔اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔(س)

یہ بھی پڑھیں :’’ جناب عمران خان! پرانے جاگیرداروں کے ساتھ نئے پاکستان کا خواب؟ ایک ایک آزادرکن کیلئے ہوائی جہاز اوبر اور کریم کی طرح کیوں اُڑ رہے ہیں؟ بتائیں کہ ۔۔۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی نے عمران خان پر ایسے سوالات اُٹھا دیئے کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران رہ گئے

یہ بھی پڑھیں :کپتان کے ایک فیصلے نے تحریک انصاف کو پنجاب میں بکھرنے سے بچا لیا ۔۔۔۔ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ نام سامنے آتے ہی پنجابیوں نے بھنگڑے ڈالنے شروع کر دیئے

Source

You might also like