عوام گھروں سے باہرنکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں، آرمی چیف

ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کےلیے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں، آرمی چیف: فوٹو: فائل
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہرنکلیں اوربلاخوف ووٹ ڈالیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں، ہم نے ان دشمن قوتوں کوناکام بنانےکیلیے طویل سفرطے کیا ہے، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے، گھروں سے باہرنکلیں اوربلاخوف ووٹ ڈالیں۔