محرومیوں کے شکار جنوبی عوام کے لوگوں کے لئے خوشخبری۔۔۔۔۔عمران خان نےجنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اعمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا
ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالےء سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی ہے۔عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کی ٹھان لی ہے ،اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔یاد رہے کہ الیکشن سے قبل بھی جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے نام پر سیاست اپنے عروج پر تھی یہاں تک کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کئی اراکین اسمبلئ نے اپنی اپنی پارٹیوں سے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر بغاوت کر دی تھی بعد ازاں یہ دھڑا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے سامنے آیا جس کے سرکردہ رہنماوں میں خسرو بختیار بھی شامل تھے۔
تاہم جلد ہی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو گیا اور اس شرط پر ضم ہوا کہ تحریک انصافاقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بھارت کے سابق کھلاڑی اور سیاستدان نووجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری تقریب کیلئے موصول ہونے والا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نووجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں یہ دعوت قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت مردوں کو تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ طاقت ور سے لوگ ہمیشہ ڈرتے ہیں لیکن باکردار لوگ بااعتماد ہوتے ہیں۔ عمران خان باکردار شخص ہیں اور ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا ہے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو، سنیل گواسکر اور عامر خان کو بھی دعوے نامے بھجوائے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت مردوں کو تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ طاقت ور سے لوگ ہمیشہ ڈرتے ہیں لیکن باکردار لوگ بااعتماد ہوتے ہیں۔ (ش۔ز۔م)
Source