مریم نواز اڈیالہ جیل میں بیزار۔۔۔ جیل انتظامیہ سے ناقابل یقین مطالبہ کر ڈالا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں ائیرکنڈیشنر کے لیے درخواست دے دی ہے ۔ مریم نواز کی مبینہ درخواست کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ جس میں تحریر ہے کہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے طبی بنیادوں پر،
ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست مبینہ طور پر 9 اگست کو جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی، لیکن اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بھُگت رہے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جیل انتظامیہ سے ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد 23 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر ائیرکنڈیشنر فراہم کیا گیا۔جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ائیر کنڈیشنر ان کے معالج اظہر کیانی کی رپورٹ پر فراہم کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے حوالےسے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا۔۔جیل ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف ائیرکنڈیشنر کی سہولت ،
ملنے کے بعد اب مریم نواز نے بھی مبینہ طور پر ائیرکنڈیشنر کی درخواست دے دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز نے پمز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کے معدے کا آپریشن کر نے پرغور شروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ کیپٹن(ر)صفدرکے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جائیں گے،میڈیکل بورڈکیپٹن(ر)صفدرکے ٹیسٹ رپورٹس کاجائزہ لے گا۔ڈاکٹرز نے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکاشوگرلیول زیادہ ہے۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملنے والی سزا کاٹ رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ (س)