مشن پنجاب : تحریک انصاف بمقابلہ (ن) لیگ ، دراصل کس کا پلڑا بھاری ہے؟ کامران خان نے اصل کہانی بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب کے میں حکومت سازی کے محاذ پر پسپائی اختیار کر چکی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ “میں معروف صحافی حبیب اکرم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کامران خان کاکہنا تھا کہ

مسلم لیگ ن نے مرکز کے بعد پنجاب میں بھی حکومت سازی کے محاذ پر پسپائی اختیار کر لی ہے جبکہ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اب تک مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجا ب میں بھی کسی آزاد امیدوار سے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی مثال سامنے آئی ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دوامیدواروں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف نے صرف ایک آزاد امیدوار محسن جگنو سے ملاقات کی جس پر پہلے تو انہوں نے کہاکہ وہ سوچ کر بتائیں گی اور بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد نے کہاکہ مک مکا کا الزام لگانے والوں نے چک چکا کی سیاست شروع کر دی ہے، ایک ’’نااہل ترین‘‘ جہاز لے کر نو منتخب ارکان اسمبلی کے چک چکا میں لگا ہے ،نااہل سیاستدان اور اس کے سربراہ نے پورے ملک کو چھانگا مانگا بنا دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد نے کہاکہ عمران خان نے ضمیر فروشی کی منڈی لگائی ہوئی ہے، عمران خان کو اقتدار ملا نہیں پہلے سے ہی وعدہ خلافیاں کر رہا ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی میں پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام بھی لگا رہی ہے اور ووٹ بھی دے رہی ہے،ایم کیو ایم پر ایک حملہ بانی نے کیا دوسرا دوسرا خود کش حملہ موجودہ قیادت کرنے جا رہی ہے۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like