منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فرال تالپور کی عدم پیشی پر ایف آئی اے کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فرال تالپور کی جانب سے تحقیقات کے لئے پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کرنے کی آصف علی زرداری اور فرالا تالپور کی جانب
سے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور فرالی تالپور کی جانب سے تحقیقات کیلئے پیش ہونے سے انکار اور جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کرنے کی آصف علی زرداری اور فرالی تالپور کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست کے بعد حکمت عملی پر غور کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ذرائع ایف آئی اے نے فیصلہ کیا گیا ہے آصف زرداری اور فرالک تالپور کا تحقیقات کے لئے پیش نہ ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں گے، سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد دونوں ملزمان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔سپریم کورٹ کے ہدایات کی روشنی میں آصف زرداری اور فرال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور فرال تالپور کی عدم حاضری پر ایف آئی اے نے اپنا جواب تیار کرلیا، جواب آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائیگا۔قبل ازیں فرال۔ تالپور نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے ۔۔فرالا تالپور نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔درخواست فرالا تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر کی گئی۔فاروق ایچ نائک کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی ہے، ایف آئی اے کو درخواست کے ذریعے آگاہ کردیا ہے، فرالی تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں، وہ آج ایف آئی اے کے روبروپیش نہیں ہونگی، فرالف تالپور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے اس وقت لاڑکانہ میں موجود ہیں۔(ش،ز،خ)