میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی کیونکہ۔۔۔ چکری کے چوہدری کو انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد نامور شخصیت نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نےجو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں۔
ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگرملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور 27 اگست کو رینجرز نے انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس میں اہم فیصلے اور اعلانات کیے جائیں گے۔پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے کراچی میں طلب کیا گیا ہے،
اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ اور اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت پر پارٹی کے نومنتخب ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ تیار کیا جائے گا۔قبل ازیں گذشتہ دنوں بھی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا تھا، اجلاس کی سربراہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی۔خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت فریال تالپور اور اہم پارٹی رہنما نے بھی شرکت کی تھی۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔یاد رہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے متعلق پارٹی اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔ (س)