”میں نے کل اردو کاا یک نیا لفظ سیکھا ہے ۔۔۔“ پاکستانی نوجوان کی جانب سے تنقید کرنے پر ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کتاب لکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور اس کے علاوہ وہ بھارت کے کئی خبر رساں اداروں کو انٹرویوز بھی دے چکی ہیں۔ریحام خان سوشل میڈیا پر اس قدر سرگرم ہیں کہ،

ہر طرح کے معاملات پر ٹویٹس کرنے کے علاوہ لوگوں کی ٹویٹس کا جواب بھی دیتی رہتی ہیں تاہم ان کی تمام ٹویٹس ہی انگریزی زبان میں ہوتی ہیں جس پر ایک صارف نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔سید جواد سبزواری نے ریحام خان سے پوچھا کہ ”محترمہ میں نے ابھی تک آپ کے جتنے بھی ٹویٹ دیکھے ہیں وہ سب انگلش میں ہیں اور مجھے یہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی قومی زبان کی کوئی اہمیت نہیں یا آپ کو انگلش بولتے ہوئے فخر اور قومی زبان بوتے ہوئے شرم آتی ہے اگر ایسا ہے تو آپ کے پاکستانی ہونے پر بھی آپ کو شرم آنی چاہئے۔“محترمہ میں نے ابھی تک آپ کے جتنے ٹیوٹ دیکھے ہیں وہ سب انگلش میں ہیں اور مجھے یہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے آپ کی نظر میں ہاکستان کی قومی زبان کی کوئی اہمیت نہیں یا آپ کو انگلش بولتے ہوئے فخر اور قومی زبان بولتے ہوئے شرم آتی ہے اگر ایساہے توآپ کےپاکستانی ہونے پربھی آپ کو شرم آنی چاہیےریحام خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”میں ابھی بہت اچھی اردو نہیں لکھ سکتی اور سیکھ رہی ہوں۔ جو کچھ پاکستانی ہیڈلائنز پر کل دیکھا تو یہ ایک لفظ سیکھا۔۔۔ بے غیرتی۔۔۔“

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Source

You might also like