نائیجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، 7 نمازی شہید

واقعہ شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مضافاتی علاقے اجاری کونڈونگا میں پیش آیا، حکام۔ فوٹو: فائل
میدوگوری: نائیجیریا کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہیدہو گئے۔
مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور دیگر 8زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مضافاتی علاقے اجاری کونڈونگا میں پیش آیا۔