نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر ریلی نکالنے والے (ن) لیگی رہنماؤں کی مشکلات ختم ۔۔۔عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈٰیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد پر ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملوث سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد سمیت 13 افراد کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے

مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر سے مقدمہ کا ریکارڈ 11 اگست کو طلب کر لیا ہے، تھانہ گوالمنڈی پولیس نے 13 جولائی کو نواز شریف کی آمد کے موقع پر ریلی نکالنے پر رانا مشہود احمد سمیت دیگر افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے گزشتہ روز جاتی امراء کا دورہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز کے ساتھ ساتھ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے اوپن کئے جانے والے ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے رانا مشہود احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر کوئی لابی نہیں،، دور آمریت میں رانا ثناءاللہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،،میڈیا سمیت سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاان کا کہنا تھا کہ میڈیاکوتحقیق کےبغیرکسی کیخلاف خبرنشرنہیں کرنی چاہیے، غلخبرنشرکرنےوالےچینل کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا رہا ہے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ تھرڈ امپائر درحقیقت بیرونی طاقتیں ہیںجو ملکی معیشت کو تباہ کرناچاہتی ہیں۔ دنیا کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پاکستان غیر مستحکم ہےصوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لاہور میں کسی کو بھی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نےنہ فیصل آباد میں اپنےکارکنوں کونکالا نہ لاہور میں نکالیں گے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like