نیب عدالت پیشی پر کل نواز شریف کے ساتھ کیسا سلوک ہوا ؟ جان کر نئے ارکان پارلیمنٹ بھی سبق حاصل کریں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدرن لیگ شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوخط میں لکھا ہے کہ نوازشریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے ناصرالملک کو خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیاہے،
ایسارویہ جانبدارانہ اورغیرشفاف ذہنیت کی عکاسی کرتاہے،نوازشریف کےساتھ ایساغیرمہذب سلوک فورا ًبند کیاجائے،نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیںان پرکرپشن،کِک بیکس اورکمیشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔امیدہے حکومت نوازشریف جیسے قومی لیڈرسے ایسے نازیباسلوک کاسنجیدگی سے نوٹس لےگی جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پندرہ اگست کو نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پندرہ اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 15 اگست کو احتساب عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے ارکان کو ہدایت کی کہ 15 اگست کو میاں نواز شریف کو احتساب عدالت لایا جائے اس وقت سب ارکان احتساب عدالت پہنچ جائیں۔۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلے احتساب عدالت جائیں گے اور پھر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 15 اگست کو کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوں گے۔(ز،ط)