ٹکٹوں کے بعد وزارتوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات شروع۔۔۔ نعیم الحق عمران خان سے کون سا اہم عہدہ لینے کے لیے بضد ہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نعیم الحق عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے صدر بنا دیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں کہ ویسے تو عمران خان کو چاہئیے کہ مجھے صدر بنائیں۔

اور اگر صدر نہیں بناتے تو کوئی وزرات تو دیں۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں وزراتوں کا مسئلہ ایسا ہی ہے جیسے ٹکٹوں کا مسئلہ تھا۔اور اگر عمران خان نے نعیم الحق کو خاموش کروانا ہے تو اس کے لیے تھوڑے سے پیسوں کا انتظام کریں۔کیونکہ نعیم الحق تو شام کو کالے چشمے لگا کر ہوٹلوں کے باہر بیٹھا رہا کرتا تھا تو بس ویسے ہی بیٹھا رہے۔جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف کی جانب سے اہم حکومت اور ریاستی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں سابق گورنر اور سینیٹر چوہدری سرور کو ہی گورنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے گورنرز کے ناموں کے اعلان کے بعد اب تحریک انصاف نے گورنر سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کو سندھ کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر بنانے کی منظوری دی۔

عمران اسماعیل گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کیے جانے کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔عمران اسماعیل کراچی سے سندھ اسمبلی کی رکنیت پر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے بانی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کراچی کی سطح پر تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں عمران اسماعیل کا کردار اہم رہا ہے۔ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے عروج کے دنوں میں اس جماعت کے مضبوط علاقوں پر مشتمل حلقے سے ضمنی الیکشن لڑ کر بھرپور مقابلہ کرنے کے باعث شہرت حاصل کر پائے تھے۔ اب انہیں بہترین خدمات کے عوض سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب شیخ رشید نے ایک کروڑ نوکریوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ عمران خان کا دست راست سمجھے جانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا اقتدار میں آ کر عمران خان 25 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا جس پر نوجوان طبقے میں ایک خاصی امید پیدا ہو گئی تھی ۔تاہم اب ان ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے مختلف بیانات منظر عام پر آرہے ہیں۔کچھ روز قبل ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں نہیں بانٹیں گے، تعلیم وصحت کے شعبوں میں بھی نوکریاں ہوں گی،لیکن بنیادی طور پریہ نجی شعبے کے ذریعے کیا جائے گا، سمال اینڈ میڈیم مینوفیکچرنگ یونٹس ،ہیں، ٹورازم انڈسٹری ، سوشل سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ایجوکیشن ہیلتھ، یہ سب جاب پیدا کرنے والے سیکٹرز ہیں۔ (س)

Source

You might also like