پارلیمنٹ لاجز پر کن کن سیاستدانوں نے قبضہ کر رکھا ہے؟ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ناقابل یقین نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز پر قابض رہنے والے سابق پارلیمینٹرینز کی فہرست منظرعام پر آگئی، جن میں طلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، بلال ورک، شیخ آفتاب احمد کے نام شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 52 سابق پارلیمینٹرینز کا تاحال پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ ہے،

جن میں بڑے ناموں کی بڑی فہرست سامنے آگئی۔فہرست کے مطابق طلال چوہدری، فاروق ستار،پیرامین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، شیخ آفتاب احمد کے نام شامل ہیں۔آفتاب شیرپاؤ، مزمل قریشی، خواجہ سہیل ،غلام ربانی کھر، سردارجعفر،جعفر اقبال ، عبدالغفار ڈوگر، محمود اچکزئی ، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ،شیخ صلاح الدین، زین الہٰی بھی رہائش گاہ پر قابض ہیں۔دوسری جانب سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ نے قابض سابق پارلیمنٹیرینز کے خلاف آپریشن کیا اور سابق رکن طاہراقبال اور کاظم علی شاہ کے کمرے کا تالا توڑ دیا گیا۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس اورسی ڈی اے انفورسمنٹ عملہ شامل تھا۔(س)

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Source

You might also like