پرویز مشرف غداری کیس میں بڑی پیشرفت ۔۔۔۔وکیل اکرم شیخ نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب دنگ رہ گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف قانون دان اکرم شیخ نے مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے

کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے۔وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر کے استعفیٰ سے آگاہ کردیا ہے۔ نئی حکومت نئے پراسیکیوٹر کا تقرر کرے گی۔ اکرم شیخ کو ن لیگ کی حکومت نے کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی۔ آئین کے تحت عدالت عالیہ کی سربراہی میں قائم بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم بینچ میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ جسٹس نذر اکبر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف غداری کیس ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے استعفیٰ سے آگاہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کی مطابق پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کو پراسیکیوٹر کے استعفیٰ سے آگاہ کردیا ہے۔نئی حکومت نئے پراسیکیوٹر کا تقرر کرے گی۔

اکرم شیخ کو ن لیگ کی حکومت نے کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی ،ْآئین کے تحت عدالت عالیہ کی سربراہی میں قائم بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت کیس کی سماعت کریگی ،ْ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم بینچ میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ جسٹس نذر اکبر بھی شامل ہیں۔سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے آئین معطل کردیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013 میں برسراقتدار آنے کے بعد پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے کے لیے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پرویز مشرف کے خلاف ماورائے آئین اقدامات کے الزام میں آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ ہے تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں: شائننگ انڈیا یا کچھ اور ۔۔۔۔۔؟ جان ابراہم نے اپنے ہی ملک کے بارے مںا اییh بات کہہ دی کہ مودی سرکار شرم سے پانی پانی ہو گئی

Source

You might also like